اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ برادری کے دو افراد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزل روڈ پر کلی فیروز آباد کےقریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹیکسی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں افراد شہید ہوگئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔
.......
/169